جہلم میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش

جہلم میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش
جہلم میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش
سورس: Twitter

  

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلعی ہسپتال (ڈی ایچ کیو جہلم) میں نارمل ڈلیوری سے دو چہروں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم کے ڈی ایچ کیو میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جس کے دو منہ ، چار آنکھیں اور دو ناک ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی پیدائش نارمل ڈلیوری سے ہوئی ہے تاہم اسے احتیاطی طور پر انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہلم کے ڈاکٹرز کی جانب سے بچے کو روالپنڈی ریفر کردیا گیا ہے جہاں سینئر ڈاکٹرز جائزہ لینے کے بعد بتاسکیں گے کہ بچے کا آپریشن ہوسکتا ہے یا نہیں ہوسکتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -جہلم -