بھارتی چینل کا پاکستانی ڈرامہ‘زندگی گلزار ہے’نشر کرنے کا اعلان

بھارتی چینل کا پاکستانی ڈرامہ‘زندگی گلزار ہے’نشر کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)بھارتی چینل‘زی ٹی وی’نے پاکستان کا مقبول ترین ڈرامہ سیریل‘زندگی گلزار ہے’کو نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔زی ٹی وی نے مذکورہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر‘زندگی گلزار ہے’کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا۔بھارتی چینل نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ ڈرامہ 5 جون سے ہر ہفتہ اور اتوار کو بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 12 سے 2 بجے نشر ہوگا۔اس سے قبل زندگی گلزار ہے زی-زندگی پر نشر ہوا تھا، یہ چینل زی ٹی وی کی جانب سے پاکستانی، ترکی اور بھارتی سیریلز کے لئے متعارف کروایا گیا تھا۔
تاہم پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی میں اضافے کے باعث پاک۔ بھارت اشتراک پر پابندی کے بعد یہ نشریات روک دی گئی تھیں۔
اب سلطانہ صدیقی کی ہدایات پر تیار کیا گیا اور عمیرہ احمد کی تحریر کردہ کہانی پر مشتمل یہ ڈرامہ بھارتی ناظرین کے لئے دستیاب ہوگئی۔اس سیریل کو‘ہمسفر’کے بعد کامیاب ترین ڈرامہ قرار دیا جاتا ہے اور یہ اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلیکس پر بھی دستیاب ہے۔تاہم اس ڈرامے کی زی ٹی وی پر نشر کرنے کے اعلان پر میکال ذوالفقار نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ایک انٹرٹینمنٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے فنکاروں کو رائلٹیز دینے کا مطالبہ کیا۔میکال ذوالفقار نے لکھا کہ فنکاروں کو رائیلٹیز دیں، مفت میں ڈرامہ چلا رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -