ڈکیتی، مزاحمت پر نوجوان زخمی، وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 20سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکوؤں چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے جھلکے میں 5مسلح ڈاکو عارف کے گھر واردات کر رہے تھے اس دوران اہلخانہ نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے باعث 20سالہ آصف پیٹ میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکوؤں موقع سے فرار ہو گئے زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مصطفی آباد ڈاکوؤں نے ابرار اور فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، کاہنہ ڈاکوؤں نے عثمان اور فیملی سے 7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، قلعہ گجر سنگھ ڈاکوؤں نے سنیل اور فیملی سے5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، شاہدرہ ڈاکوؤں نے امجد سے 3لاکھ کی نقدی و موبائل فون، مسلم ٹاون ڈاکووں نے عبید الرحمان اور فیملی سے 2لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، ہنجروال ڈاکوؤں نے امتیاز سے3لاکھ کی نقدی وموبائل فون چھین لیا، ڈیفنس سی ڈاکوؤں نے مزمل سے 34ہزار نقدی و موبائل فون، شفیق آباد ڈاکوؤں نے عابد سے 5 ہزار نقدی وموبائل فون لوٹ لیا، گارڈن ٹاؤن، کاہنہ، بادامی باغ، گلبرگ سے کاریں جبکہ گجر پورہ، مصری شاہ، شاہدرہ ٹاون، نصیر آباد، فیکٹری ایریا سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔