گجرات،ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزم گرفتار

گجرات،ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزم گرفتار

  

گجرات(بیورورپورٹ) گجرات پولیس کی اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری   تھانہ صدر گجرات پولیس نے ہوائی فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے والے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔3پسٹل، 2رپیٹر رائفلیں برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات نے SIمجاہد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گاوں گلانوالہ میں ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں وسیم اکرم ولد محمد اکرم، عبدالرافع ولد محمد ابراہیم ساکنائے گلانوالہ اور سلیمان ولد عبدالرحیم سکنہ گڑھی احمد آباد شامل ہیں جس کے قبضہ سے 3عدد پسٹل 30بور اور 2عدد رپیٹر رائفل برآمد ہوئیں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر گجرات میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -