اسامہ گینگ کے 2 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ ودیگر سامان برآمد کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی۔ جھپٹے، روڈ رابری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث اسامہ گینگ کے 2 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اولو ہا ری گیٹ عمر ان نو از نے کارروائی کے دوران رابری، چوری اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ اسامہ مصطفٰی عرف احمد علی اور ساتھی دانیال ریاض کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے تقریباً ایک لاکھ روپے نقدی، لیپ ٹاپ، موبائل فون، موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کرائے پر موٹر سائیکل لے کر اور نمبر پلیٹ تبدیل کر کے وارداتیں کرتے تھے۔