لاہور پولیس شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے، ساجد کیانی
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کے گھروں کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لارہی ہے کریکٹر سرٹیفکیٹ، اندراجِ کرایہ داری، ڈرائیونگ لائسنسنگ سمیت 14 سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جارہی ہیں شہری اپنی مطلوبہ دستاویز کی فراہمی کیلئے ضروری کاغذات ہمراہ لائیں موبائل پولیس خدمت مرکز کا عملہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئے ڈی آئی جی آپریشنز نے موبائل پولیس خدمت مرکز کے رواں ہفتے کے شیڈول سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بروزپیرگرین سٹی برکی،منگل گلدشت ٹاؤن، بدھ باگڑیاں گرین ٹاؤن،جمعرات واپڈا ٹاؤن آراو،جمعہ محمود بوٹی جبکہ بروز ہفتہ پاجیاں رائیونڈ سٹی فرائض انجام دیگا۔