چیچہ وطنی، بین الاضلاعی 6رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
چیچہ وطنی(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)ڈی پی او ساہیوال محمد کاشف اسلم کی ہدایت اور ڈی ایس پی چیچہ وطنی کی رہنمائی میں ایس ایچ او تھانہ غازی آباد علی حسن کاظمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈکیٹ گینگ کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے جدید اسلحہ اور لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد کر لیا،ایس ایچ او غازی آباد علی حسن کاظمی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گینگ مختلف اضلاع میں وارداتیں کرتا تھا اور بہت سے مقدمات میں مطلوب تھا،یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔
س گینگ سے مزید معلومات ملیں گی، اس گینگ کی گرفتاری سے چیچہ وطنی اور غازی آباد میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔