کامونکے، اسلحہ نمائش کی تصاویر وائرل کرنے والا گرفتار
کامونکے(نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان) ٹبہ محمد نگر کے رہائشی محمد خان نے رائفل کے ساتھ اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے مختلف تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیں جس پر ڈی ایس پی سرکل کامونکے چوہدری ہاشم گجر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او صدر محمد سرور کرہالہ کو ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد خان کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے غیر قانونی رائفل برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا۔