بصیرپور،باپ بیٹوں نے  زمیندار کو گولی مارکرزخمی کردیا

بصیرپور،باپ بیٹوں نے  زمیندار کو گولی مارکرزخمی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



بصیرپور(نامہ نگار)بچے پرپالتوکتے کے حملہ کا گلہ دینے پرباپ بیٹوں نے زمیندار کو گولی مارکرزخمی کردیا۔ چاہ مورے والامنڈی احمدآبادروڈ کے زمیندارچودھری زاہدعلیم کے مطابق اسکے چھوٹے بھائی چودھری عبدالشکورکے کمسن بیٹے ارسلان پر داؤاکرم کے پالتوکتے نے حملہ کر کے اسے کاٹ لیا جسکا عبدالشکورنے اسے شکوہ کیا تو وہ مشتعل ہوگیا اوراسی رنجش پراسکے والداکرم،بھائی سعودنے اپنے پانچ نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ عبدالشکورکے احاطہ پرہلہ بول دیا۔

جسکے دوران فائرنگ سے عبدالشکوردائیں ٹانگ پرگولی لگنے سے گرگیا جس پرملزم مضروب عبدالشکورکالائسنسی30بورپستول چھین کرفائرنگ کرتے اوردھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے۔بصیرپورپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔   

مزید :

علاقائی -