شہداء ریلوے پولیس کے ورثا ء کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ملک عتیق

    شہداء ریلوے پولیس کے ورثا ء کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ملک عتیق

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اے آئی جی ریلوے ملک محمد عتیق نے کہا ہے کہ ریلوے  پولیس کے شہداء کے ورثا ء کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،ان شہدا ء کی بدولت آج ملک وقوم امن وامان کی زندگی بسر کررہے ہیں شہداء ہماری فورس کا مان اور فخر ہیں چودھری اقبال گجر نے 4جولائی 1998کو بصیر پور میں سرکاری اراضی واگزار آپریشن کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے سرکاری املاک بچا ئی،آج ریلوے پولیس کو اپنے شہید پولیس افسر پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار اے آئی جی ریلوے ملک محمد عتیق نے ریلوے اے ایس آئی شہید محمد اقبال گجرکی23ویں برسی کے موقع پرقبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہید چودھری محمد اقبال گجر کا شمار ریلوے کے دبنگ پولیس افسران میں ہوتا تھا جنہوں نے ہر مشکل وقت میں انتہائی دلیری اور جواں مردی سے پولیس افسر کا کردار ادا کیا اے آئی جی ملک محمد عتیق نے شہید کی بیوہ سے ملاقات کی اور آئی جی ریلوے کی جانب سے تحائف پیس کئے بعدازاں شہید کے بیٹوں چودھری جاوید اقبال گجر،چودھری حمید اقبال گجر،چودھری وسیم اقبال گجر سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس حکام کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ چودھری اقبال گجر کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے اور ریلوئے پولیس اپنے قابل فخر پولیس افسران کے لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید :

علاقائی -