سٹی پولیس کاشہر میں لگنے والی 12 مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک پلان جاری

سٹی پولیس کاشہر میں لگنے والی 12 مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک پلان جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے شہر میں لگنے والی 12 مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا، پلان کے مطابق منڈیوں میں 116 وارڈن اور افسران ڈیوٹی دینگے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیا   شہر کی 12 مویشی منڈیوں میں ڈویژنل افسران کی نگرانی 4 ڈی ایس پیز، 12 انسپکٹرز اور 100 سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے جبکہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے 7 فوک لفٹرز بھی موجود ہوں گے شاہ پور کانجراں، پائن ایونیو روڈ شانو بابا، نزد حویلی مرکز بالمقابل نثار حویلی سندر روڈ، این ایف سی سوسائٹی نزد بحریہ ٹاو ¿ن، رائے ونڈ روڈ مانگا منڈی، سگیاں روڈ اور لکھو ڈئیر نزد رنگ روڈ منڈی، ایل ڈی اے سٹی نزد کاہنہ کاچھا روڈ، گجومتہ نزد لاہور رنگ روڈ آفس، این بلاک ڈیفنس فیز 9 اور سبزی منڈی نشتر کالونی بھی مویشی منڈی لگے گی جبکہ مین شاہراہ پر کوئی جانور یا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید :

علاقائی -