ماہ جون میں 15پر صو بہ بھر سے 21لاکھ 14ہزار 975 کالز موصول ہوئیں 

ماہ جون میں 15پر صو بہ بھر سے 21لاکھ 14ہزار 975 کالز موصول ہوئیں 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)  پی پی آئی سی تھری سینٹرمیں موجود 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پرجون میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے 21لاکھ 14ہزار 975 کالز موصول ہوئیں جبکہ موصول شدہ کالز میں سے 13لاکھ 81ہزار 947 کالز غیر متعلقہ تھیں۔مختلف معلومات کے حصول کیلئے78ہزار 431 کالز موصول ہوئیں۔ٹوٹل موصول شدہ کالز میں سے1 لاکھ 70ہزار491کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی۔اس کے علاوہ ماہ جون میں ٹریفک سے متعلقہ 8ہزار598 کالز پر عوام کی راہنمائی کی گئی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر کی مدد سے08گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیااورایک ماہ میں 176موٹر سائیکلز, 2گاڑیوں کی نشاندہی کرکے مالکان کے حوالے کروائے گئے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہناتھا کہ شہری ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ضرورت کے وقت ہی کال کریں 15 پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔

مزید :

علاقائی -