کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی اکثریت سے کامیاب ہو گی: اعجاز چوہدری

کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی اکثریت سے کامیاب ہو گی: اعجاز چوہدری

  

 لاہور(سٹی رپورٹر)پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجاز احمدچوہدری کی صدارت میں پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں آزادکشمیر کے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں اعجازاحمدچوہدری نے انتخابی کمپئین اور پولنگ ڈے کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو ذمہ داری سونپی، اجلاس سے سینیٹر اعجاز احمدچوہدری، جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب علی امتیاز وڑائچ اور پی ٹی آئی شمالی لاہور کے صدر ایل اے 41 ویلی ٹو سے امیدوار غلا م محی الدین دیوان نے کہاکہ آزادکشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، کشمیری عوام کرپٹ اپوزیشن کو عبرتناک شکست دیں گے، 25 جولائی کو بلے کی جیت یقینی ہے،عوام تبدیلی کے لئے گھروں سے باہر نکلیں اور بلے پر مہر لگائیں، رہنماؤں نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے، آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے وزیراعظم نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر چیلنج اور کرپٹ اپوزیشن کی ناکام تحریک کاڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپوزیشن کو ہر محاذپر ناکامی او ر شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا، رہنماؤں نے کہاکہ بھگوڑا نوازشریف بیماری کا بہانہ بناکر لندن میں چھپا بیٹھا ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہبازکے اکاؤنٹ میں 25 ارب روپے آئے ایف آئی اے کے پوچھنے پر کہتے ہیں کہ ہمیں پتہ نہیں، شریف خاندان اور ان کے خاندانوں نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے، شریف خاندان کرپٹ بددیانت اور سرٹیفائیڈجھوٹا ہے، رہنماؤں نے کہاکہ باشعور کشمیری عوام کرپٹ اپوزیشن کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔

، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کاسفیر بن کر مسئلہ کشمیرکو اجاگر کیا، ماضی کی حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کو حل کے لئے کوئی آواز بلند نہیں کی، وزیراعظم عمران خان نے فاشسٹ نریندر مودی اور قابض بھارتی فوج کے سیاہ کرتوتوں کو دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کیا۔ بعدازاں اعجازاحمدچوہدری نے نارووال اور سیالکوٹ کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا، دورے کے موقع پر آزاد کشمیر کے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے منعقد ہ ورکرز کنونشن اورسیالکوٹ پی پی 38 کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں سعیداحمدبھلی اور تحصیل صد ر چوہدری منور حسین کی جانب سے منعقدہ جلسوں میں شرکت کی، اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کامیابی حاصل کرے گی، آزادکشمیر کے الیکشن میں کامیابی پی ٹی آئی کا مقدر بنے گی۔اجلاس،ورکرز کنونشن اور جلسوں میں پی ٹی آئی کے عہدیداران کارکنان، ٹکٹ ہولڈرز سمیت پارٹی کے دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -