توانائی بحران معاشی سرگرمیوں کے لئے نقصان دہ ہے،عتیق الرحمن

توانائی بحران معاشی سرگرمیوں کے لئے نقصان دہ ہے،عتیق الرحمن

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر اتحاد گروپ بانو بازار اور پیرس مارکیٹ انارکلی حاجی عتیق الرحمان نے گرمی کے بدترین زور کے حالات میں لوڈشیڈنگ کے جاری حملوں کو شدید افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران ملک میں معاشی سرگرمیوں کی رہی سہی کسر کا بھی جنازہ نکال رہا ہے۔ ملک میں کاروباری حالات کے زبوں حالی کے عالم میں توانائی کا بحران پیدا ہونے سے معیشت کی سست رفتار چلتی گاڑی بھی رک جائے گی۔ بازاروں مارکیٹوں میں شدید گرمی اور حبس کے حالات میں لوڈشیڈنگ ہونے سے تاجر شہری اور دکاندار شدید اذیت کا سامنا کرتا ہے۔ بجلی کے نہ آنے سے کارخانے فیکٹریوں صنعت و تجارت کے امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ ملک میں صنعتی اور کاروباری طبقے پر بدترین پرسان حالات میں بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب لوڈشیڈنگ بم نہ گرائے جائیں۔ ملکی حالات تاجر برادری مارکیٹں اور بازار ناہموار معاشی حالات اور انفراسٹرکچر کے بنیادی ڈھانچے میں بحران زدہ حالات لوڈشیڈنگ کے بے قابو جن کو بوتل میں بند کرکے ہی بہتری کی طرف لائے جاسکتے ہیں۔ حکومت تاجروں کے مسائل کی سنگینی اور مشکلات کے تکلیف دہ حالات کو سمجھتے ہوئے کاروباری شعبہ ہائے زندگی کو کاروبار دوست حالات فراہم کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -