اوور سیز پاکستانی وطن کی ترقی میں حصہ ڈالیں،رانا محمد تنویر

  اوور سیز پاکستانی وطن کی ترقی میں حصہ ڈالیں،رانا محمد تنویر

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء رانا محمد تنویر نے کہاکہ وطن کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے اوورسیز پاکستانی اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں اوورسیز پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،  حکومت اورسیز پاکستانیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے پْرعزم ہے۔

 ، حکومت کی موثر حکمت عملی کی وجہ سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے،ڈیڑھ کروڑ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گاتوانشاء  اللہ پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، ڈیڑھ کروڑ افراد فائلر بن کر ملک کی تعمیرو ترقی میں آگے بڑھ کر کردار ادا کریں، پی ٹی آئی کی حکومت نے مشکل فیصلے کئے اللہ کا شکر ہے کہ آج ان فیصلوں کی وجہ سے ملکی معیشت میں بہتری اور ترقی کی شرح نمومیں اضافہ ہوا ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -