ای ووٹنگ سے انتخابات شفاف ہوں گے،ڈاکٹر نوشین حامد معراج

ای ووٹنگ سے انتخابات شفاف ہوں گے،ڈاکٹر نوشین حامد معراج

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاکہ ای ووٹنگ مشینوں کے استعمال سے ہی انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، مگر ناسمجھ اپوزیشن کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے، دھاندلی سے الیکشن جیتنے والوں کا راستہ بند ہو جائے گا اور صاف شفاف انتخابا ت سے منتخب ہونے والی حکومت پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکے گا، دھاندلی کی پیداوار جماعتیں گھبرائی ہوئی ہیں اگر اپوزیشن کے پاس انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے تجاویز ہیں وہ حکومت کو پیش کرے، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے ہٹ دھرمی نہیں چھوڑی تو بعد میں پچھتاوے گی، تحریک انصاف کی حکومت اپنی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیراہے اپوزیشن کوبھی دعوت دی ہے کہ آئیں ہمارا ساتھ دیں اور ایک ایسے نظام کی بنیاد رکھیں جس سے دھاندلی کادروازہ بند ہو سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -