حکومت نے چوردروزاہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا،ملک حماد علی اعوان

حکومت نے چوردروزاہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا،ملک حماد علی اعوان

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء  و چیئرمین ہاؤسنگ پنجاب ملک حماد علی اعوا ن نے کہاکہ بلاول زردار ی امریکہ نوکری کے لئے درخواست دینے جا رہے ہیں، ڈیل کرنا پیپلزپارٹی کی پہچان ہے، لیکن اب چور دروازہ ہمیشہ کے لئے بند ہو چکا ہے، بلاول زرداری جتنے مرضی امریکہ کے دورے اور پاؤں پکڑ لیں اقتدار کی باری نہیں ملے گی، بلاول زرداری اور ان کے حواری جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے ان کی اصلیت بائیس کروڑ پاکستانیوں کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔

، آصف زرداری کی کرپشن اور لوٹ مار کی داستانیں قوم ابھی نہیں بولی، پیپلزپارٹی کرپٹ اور لٹیروں کی آماجگاہ بن چکی ہے، بلاول زرداری کو اپنی اور اپنے والد کی کرپشن اور لوٹ مار کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا، بلاول زرداری کی ساری سیاست جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے، سندھ کی عوام کویرغمال بنایا ہواہے،عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، سندھ میں مافیا راج کررہا ہے، جس کی سرپرستی بلاول زرداری کررہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -