حمزہ شہباز کو باربار طلب کرنا انتقامی سیاست کا ثبوت ہے،طحیہ نون

حمزہ شہباز کو باربار طلب کرنا انتقامی سیاست کا ثبوت ہے،طحیہ نون

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے طحیہ نون نے کہا ہے کہ ایف ائی اے کا حمزہ شہباز کو بار بار طلب کرنا انتقامی سیاست کا واضع ثبوت ہے۔دو سال میں نیب حمزہ شہباز پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔ایف آئی اے اب نیب کی نقش قدم پر چلنا شروع ہوگیا ہے۔شہبازشریف کی پارلیمنٹ ایک تقریر پر ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس جاری ہونا عمران خان کی انا کی تسکین کا پیش خیمہ ہے۔الحمد اللہ میاں شہبازشریف اور حمزہ شہباز عدالتوں سے تمام کیسز میں سرخرو ہوئے ہیں۔ایف آئی اے اپوزیشن لیڈرز پر جھوٹے کیس بناکر منتخب عوامی نمائندوں کی تذلیل کرنا بند کرے۔انہوں نے مز ید کہا شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے دس سالوں میں پنجاب میں محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کی۔صوبے بھر میں کسانوں کو ایک سو ارب سے زائد کا ریلیف پیکج دیا۔

شہبازشریف نے لاکھوں طلبہ کو لیب ٹاپ اور سکالر شپ دی۔شہبازشریف نے سو ارب میں تین میٹرو بسیں بنائی جبکہ کے پی حکومت نے 126ارب میں ایک بی آر ٹی بنائی جو جلتی زیادہ ہے اور چلتی کم ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -