ضیاء الحق کی حکومت ختم نہ ہوتی تو پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا،اشرفبھٹی

  ضیاء الحق کی حکومت ختم نہ ہوتی تو پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا،اشرفبھٹی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ اگر آج پانچ جولائی کے دن اس وقت کے آمر ضیاء الحق بھٹو شہید کی منتخب عوامی حکومت کا دھڑن تختہ نہ کرتے تو آج اس وقت پاکستان حقیقی معنوں میں عالم اسلام کو نہ صرف لیڈ کررہا ہوتا بلکہ ہم ایک ایشائی ٹائیگر بھی بن چکے ہوتے آمرضیاء الحق نے بھٹو شہید کی حکومت کو ختم کرکے ملک میں اپنی ایسی ظالمانہ حکومت متعارف کروائی جس کی سزا پاکستانی قوم کو آج تک برداشت کرنا پڑ رہی ہے،ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ووٹ کی طاقت ہو، بلٹ کی طاقت کا خاتمہ کرکے ہمیں بیلٹ کی طاقت کو پروان چڑھانا ہو گا۔

ہم بھٹو شہید اور بی بی شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل کریں گے اور اب کسی بھی آمر کو پاکستان کی ترقی کی راہ میں روڑے نہیں اٹکانے دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -