پی ٹی آئی غریبوں کی خدمت پریقین رکھتی ہے،عمر کسانہ

پی ٹی آئی غریبوں کی خدمت پریقین رکھتی ہے،عمر کسانہ

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء عمر کسانہ نے کہاکہ کے پی کے کی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے صوبے میں صحت کارڈ غریب عوام کو فراہم کر کے اسلامی جمہوری فلاحی ریاست کی بنیاد رکھ دی، اڑھائی لاکھ افراد صحت کارڈ کے ذریعے اپنا مفت علاج کروا چکے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت غریب عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، کے پی کے واحد صوبہ ہے جہاں گھر کے ہرفرد کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہے، پی ٹی آئی کے پی کے کی عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی اور ان سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔

، ملک قائداعظم اور علامہ اقبال کے وڑن کی طرف گامزن ہے، 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -