بلاول زرداری  بچگانہ اور منافقانہ سیاست کررہے ہیں،زبیر اکرم

   بلاول زرداری  بچگانہ اور منافقانہ سیاست کررہے ہیں،زبیر اکرم

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء میاں زبیراکرم نے کہاکہ بلاول زرداری  بچگانہ اور منافقانہ سیاست کررہے ہیں، قومی اسمبلی میں بلاول نے جس طرح وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پر بے بنیاد تنقید کی وہ قابل مذمت ہے، ناسمجھ بلاول کو طوطے کی طرح جو پڑھاتے ہیں وہ وہی اپنی زبان سے بول دیتا ہے، بلاول زرداری کو اس گھٹیا حرکت پر شرم آنی چاہئے۔

، جی بی کے بعد کشمیر ی عوام پیپلزپارٹی کوآزادکشمیر کے الیکشن میں کشمیری عوام عبرت کا نشان بنائیں گے، پیپلزپارٹی کے حواری پے در پے ناکامیوں کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، بلاول زرداری اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے ماضی میں پیپلزپارٹی اندرون سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، قیادت کے سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے پیپلزپارٹی کا ملک سے صفایا ہوتا جا رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -