پی ایس پی کے ہوتے ہوئے روشن خیال ایجنڈاکامیاب نہیں ہو گا،الطافشاہد

پی ایس پی کے ہوتے ہوئے روشن خیال ایجنڈاکامیاب نہیں ہو گا،الطافشاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ کپتان ہمارے نظام خاندان کاشیرازہ بکھیرنے سے باز رہے۔ماں باپ اوربچوں کے درمیان شرم وحیاء اوراحترام کوبرقراررکھنا ناگزیر ہے۔تبدیلی سرکار نے بدنیتی کامظاہرہ کرتے ہوئے سینیٹ میں جوبل پاس کیاہمارا اسلامی معاشرہ اس کامتحمل نہیں ہو سکتا۔ ہماری معاشرتی اقداروروایات ہمارا سرمایہ افتخار ہیں،ان میں نقب لگانیوالے ریاست مدینہ کے داعی نہیں ہوسکتے۔پاکستان ایک اسلامی فلاحی اورنظریاتی ریاست ہے،پاک سرزمین پارٹی کے ہوتے ہوئے مادرپدر آزاد اورروشن خیال ایجنڈا کامیاب نہیں ہوسکتا۔

 اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ نااہل حکمرانوں کے قول وفعل کابدترین تضاد ایک بار پھر آشکار ہوگیا۔گمراہ حکمران ٹولے سے پاکستان کے وقار اورتشخص کوملیامیٹ کرنے کی ناپاک جسارت کاحساب لیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سوچ نے غیورپاکستانیوں کومایوس اورمضطرب کردیا۔کوئی سچامسلمان کپتان عمران خان کے حالیہ اقدامات سے متفق نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار سے عوام کے شدیداظہاربیزاری اوران کی سیاسی بیداری سے ملک میں حقیقی تبدیلی آئے گی اوراس تحریک کی قیادت پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کریں گے۔ہمارے قائد سیّد مصطفی کمال اپنے تعمیری طرز سیاست سے اسلامیت اورپاکستانیت پرہرگزآنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے ظاہروباطن میں زمین آسمان کافرق ہے،یہ ہم وطنوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔مادرپدرآزادی کے حامی حکمران اسلامی فلاحی پاکستان پربوجھ ہیں،انہیں ان کے مذموم عزائم کی تکمیل سے روکنا اورایوان اقتدار سے نکال باہرکرناہوگا۔