کشمیرالیکشن میں (ن) لیگ کلین سویپ کریگی،عدنان ہنجراء

  کشمیرالیکشن میں (ن) لیگ کلین سویپ کریگی،عدنان ہنجراء

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) لاہورکے رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی مریم نواز کی قیادت میں اور ان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں کشمیر کے عوام بڑی اکثریت سے پاکستان مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور پر عمل کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کو واضح اکثریت سے کامیاب کروائیں گے کشمیر کی عوام کو معلوم ہے کہ ان کے مسائل کا حل مسلم لیگ ن کی کامیابی سے وابستہ ہے اور مسلم لیگ ن ہی حل کرنے کے لیے مکمل پرعزم رہتی ہے۔

  کشمیر انتخابات میں مریم نواز میاں نواز شریف کا پیغام گلی گلی کوچہ کوچہ  عام کریں گی اور  انتخابات والے دن کشمیر میں ہر طرف سے شیر دھاڑے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -