شاہ عالم مارکیٹ میں بجلی،سیوریج،پانی کے مسائل حل کئے جائیں،عمر جاوید

شاہ عالم مارکیٹ میں بجلی،سیوریج،پانی کے مسائل حل کئے جائیں،عمر جاوید

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ریڈی میڈ گارمنٹس شاہ عالم مارکیٹ کے صدر عمر جاوید بٹ نے ایشیا کے بڑے تجارتی مرکز کے حالات کو شدید مشکلات سے دوچار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں بجلی سیوریج پانی کے بنیادی مسائل اور مشکلات تجارتی امور میں مشکلات کا باعث ہیں۔ سہولیات کی عدم فراہمی اور ناقص انتظامی کارکردگی تاجروں کی زندگیاں اجیرن کئے ہوئے ہے اس حوالے سے حکمران اقدامات کریں۔

  پارکنگ کا غیر موثر ترین اور غیر منظم انتظام ٹریفک کے بے ہنگم پھیلاو رش اور معاشی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ بنتا چلا آرہا ہے۔ ریڈی میڈ گارمنٹس شاہ عالم مارکیٹ کی تاجر برادری حکومت سے کئی بار مسائل اور مشکلات پر داد رسی کی اپیل کرنے کے بعد اب مایوسی کی طرف جارہی ہے۔ ریڈی میڈ گارمنٹس کے بزنس سے جڑے تاجر ہول سیلر ریٹیلر کاروباری اعشاریوں میں عدم استحکام اور نامساعد کاروباری حالات کے ہاتھوں ذہنی پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔حکومت شاہ عالم مارکیٹ اور ریڈی میڈ گارمنٹس سیکٹر کے مسائل کا سدباب کرکے حالات کو صیح سمت پر گامزن کرے۔ معاشی و کاروباری امور میں حائل دشواریوں اور مشکلات کا تدارک ہی تاجروں کو سازگار اور نفع بخش سرگرمیوں کی طرف لانے کا موجب ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -