سٹیل ملزملازمین کو فارغ کرنا قابل مذمت ہے،جاوید قصوری

    سٹیل ملزملازمین کو فارغ کرنا قابل مذمت ہے،جاوید قصوری

  

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اسٹیل مل انتظامیہ کی جانب سے 350افسران و ملازمین کو فارغ کرنا قابل مذمت ہے۔جو لوگ عوام سے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرکے بر سر اقتدار آئے تھے وہی عوام سے روزگار چھین کر انہیں بے گھر کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ سبزیوں، پھلوں، گندم سمیت 600سے زائد اشیا ء کی درآمد پر 90فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ 

 حکمرانوں کے تمام اقدامات عوام دشمنی پر مبنی ہیں ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی بچت سکیموں پر ٹیکس میں اضافے سے سرمایہ داروں سمیت عوام کا اعتما د مجروح ہوگا۔ بچت سکیموں پر ٹیکس لگانے کی بجائے حکومت نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرے اور نئے لوگوں کو ٹیکس دینے پر راغب کیا جانا چاہیے۔ یکم جولائی سے فائلرز کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 15فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30فیصد کردی گئی ہے جبکہ 5لاکھ سے زائد منافع پر شرح 35فیصد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا کچومر نکال کر رکھ دیا ہے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشر با اضافے سے لوگوں کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ لوگ سوال کرتے ہیں کہاں ہے وہ تبدیلی جس کے خواب قوم کو دکھایا گیا تھا؟ عوام کے لیے تحریک انصاف کا دور حکومت ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ کمیشن اور کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں۔ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔ محمد جاوید قصوری نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے قبرستان مں مفت تدفین کے حوالے سے پنجاب حکومت کو فوری ترمیم کا حکم خوش آئند ہے۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بطور اسلامی ریاست تدفین کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -