پی ڈی ایم مردہ گھوڑا،جلسوں سے رسوائی ہو گی،رانا اختر حسین

پی ڈی ایم مردہ گھوڑا،جلسوں سے رسوائی ہو گی،رانا اختر حسین

  

لاہور(پ ر) تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی مر دہ گھوڑا ہے جلسوں سے انکی رسوائی او ر بدنامی کے سواکچھ نہیں ہوگا،آزاد کشمیر کے انتخات میں بھی پی ڈی ایم کے عوام اور ملک دشمن بیانہ کا سیاسی جنازہ پوری دیکھے گی،وزیر اعظم عمران خان ان سیاسی بونے سیاستدانوں سے خوفزدہ ہونیوالا نہیں مخالفین کی آنکھوں کی آنکھیں ڈال کر بات کر نے اور انکو شکست دینے والالیڈر ہے۔ وفود سے گفتگو کے دوران تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا کہ پی ڈی ایم پہلے بھی جلسوں کا شوق پورا کر چکی ہے۔

 اور اب بھی رسوائی انکااور کامیابی پاکستان تحر یک انصاف کا مقدرہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شر یف اور مولانا فضل الر حمن سب اپنے کر پشن بنانے کے لیے سیاسی اداکاری کر رہے ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان پہلے دن سے کہہ چکے ہیں کہ وہ مخالفین کے ہاتھوں کسی صورت بلیک میل نہیں ہونگے اور پاکستان میں آخری کر پٹ شخص کو اسکے انجام سے دوچار کر نے تک پاکستان میں احتساب کا عمل جاری رہے گا اس لیے اپوزیشن جماعتیں قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر نے کی بجائے اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دیں کیونکہ اسکے سوا اب اپوزیشن کے پاس کوئی اور راستہ نہیں پوری قوم حکومت کے ساتھ متحد کھڑی ہے اور انشاء  اللہ ہم ریاست مدنیہ کے مشن میں کامیاب ہوں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -