طارق عزیز کی وطن سے محبت کے جذبے کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،میاں جاوید

      طارق عزیز کی وطن سے محبت کے جذبے کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،میاں جاوید

  

لاہور(سٹی رپورٹر) امیدوار برائے لارڈ میئر و رہنما تحریک انصاف میاں جاوید علی کی جانب سے  نامور لیجنڈ طارق عزیز کی برسی پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں مسز طارق عزیز، جنرل مینجر پاکستان ٹیلی ویژن سمیت شوبز ستاروں، فنکاروں، سیاسی و اقتصادی شعبہ ہائے زندگی سے منسلک قد اور شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے لیجنڈ اور صدی کے ممتاز نام طارق عزیز کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ملک وقوم کیلئے ان کی عہد ساز خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ امیدوار برائے لارڈ میئر میاں جاوید علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طارق عزیز مرحوم کی پاکستان سے والہانہ محبت کے جذبات اور وطن سے مرمٹنے کے جذبے کو پاکستانی قوم ہمیشہ سلام عقیدت پیش کرتی رہے گی۔

 لیجنڈ طارق عزیز پاکستان کے غیور محب وطن طبقے کے دلوں اور ذہنوں پر ہمیشہ راج کرتے رہیں گے۔ قوم اور تاریخ نصف صدی پر مشتمل پاکستان اور پاکستانیت کے ذہنوں میں وطن پرستی جگانے والے طارق عزیز کی یاد اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ ہمیشہ تاریخ میں امر رہیں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -