جامعہ اشرفیہ کے علماء کا صحافی شہباز انور کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

  جامعہ اشرفیہ کے علماء کا صحافی شہباز انور کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، نائب مہتمم مولانا احمد حسن اشرفی، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا حافظ زبیر حسن، حافظ خالد حسن، پروفیسر مولانا یوسف خان،مولانا محمد اکرم کاشمیری، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے ملک کے ممتاز صحافی شہبازانور کی بیٹی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انتہائی متقیہ، پرہیز گار اورنیک سیرت  تھیں اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔

 انہوں نے کہاکہ وہ شہبازانوراور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -