حکومت اور اپوزیشن دونوں غیر سنجیدہ ہیں،جمیل رمضان رضی

  حکومت اور اپوزیشن دونوں غیر سنجیدہ ہیں،جمیل رمضان رضی

  

 لاہور(پ ر)تحریک دفاع پاکستان کے مرکزی چیئرمین جمیل رمضان خان رضی نے کہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن دونوں میں سے کوئی بھی سنجیدہ نہیں۔ "مقبول" کردار اقتدار ملنے کے بعد جو کرتے ہیں وہ قوم نے دیکھ لیا، ملک وقوم کیلئے "معقول"   قیادت تلاش کرنااورآزمانا ہوگی۔ مسلم لیگ (قائداعظمؒ)کے سواکسی جماعت کی قیادت قومی مفاہمت، رواداری اوربردباری کی علمبردار نہیں۔ چوہدری برادران کاسیاسی کردارقائدؒ کے افکار کاآئینہ دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت سے درگزر اور برداشت کادرس ملتا ہے۔ ضداورہٹ دھرمی سے کبھی مسائل حل نہیں ہو تے،حالیہ دنوں میں سیاسی قوتوں کے درمیان پیداہونیوالی کشیدگی جمہوریت اور معیشت کیلئے نیک شگون نہیں ہے۔

نہوں نے کہا کہ پاکستان خدانخواستہ معاشی سرگرمیوں میں تعطل کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ ہمیں ماضی کے مقابلے میں آج زیادہ افہام وتفہیم اوراتحادویکجہتی کی ضرورت ہے۔قومی مفاد کی یقینی حفا ظت کیلئے واقعات اور معاملات کوتعصب کی عینک اتارکردیکھاجائے۔ا نہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کوسیاسی تنازعات میں گھسیٹنا درست نہیں۔ ایک طبقہ ان دنوں اپنے مخصوص ایجنڈے کے تحت شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداربنابیٹھاہے،یہ عناصر ہرقیمت پر اپنے گھناؤنے عزائم کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض ایشوزکوجان بوجھ کر غیرمعمولی اورغیرضروری اندازسے طول دیاجاناتشویشناک ہے،خداراملک میں جاری منفی بحث سمیٹ لی جائے کیونکہ حقیقی چیلنجزسے غفلت نقصان دہ ہوسکتی ہے۔حادثات اورسانحات سے بچاؤکیلئے بروقت تدبیرکی جائے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کی مضبوطی سے معیشت اوراداروں پربھی مثبت اثرپڑتا ہے،افواہوں کابازارگرم کرنے والے ہم سے کسی کے دوست نہیں ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -