یوروفٹبال، انگلینڈ 25سال بعد سمی فائنل میں پہنچ گیا

یوروفٹبال، انگلینڈ 25سال بعد سمی فائنل میں پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن(اے پی پی)یورپیئن فٹ بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ اٹلی، انگلینڈ، سپین اور ڈنمارک نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔ یوئیفا کے زیر اہتمام میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 7 جولائی کو اٹلی اور سپین کے درمیان ویمبلے سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا۔ کوارٹر فائنل مرحلے میں اٹلی نے بیلجیئم اور سپین نے سوئٹزرلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور ڈنمارک کی ٹیمیں 8 جولائی کو ویمبلے سٹیڈیم، لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔ کوارٹر فائنل سٹیج میں انگلینڈ نے یوکرین اور ڈنمارک نے جمہوریہ چیک کو ہرا کر 25 سال کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 12 جولائی کو کھیلا جائے گا انگلش ٹیم کے پرستاروں نے ٹیم کی جیت پر خوب جشن منایا جبکہ انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ طویل عرصہ بعد ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع ملا ایونٹ اپنے نام کریں گے۔