ومبلڈن اوپن، فتوحات کا سلسلہ جاری رکھوں گا، اعصام

ومبلڈن اوپن، فتوحات کا سلسلہ جاری رکھوں گا، اعصام

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا کہ ومبلڈن اوپن میں محنت سے آگے بڑھنے کی کوشش کررہا ہوں ڈبلز ایونٹ میں ساتھی کھلاڑی کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں کامیابی کی بہت خوشی ہے امید ہے کہ اگلے مرحلہ میں بھی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے مزید کہا کہ میگا ایونٹ ہے او ر بھرپور محنت سے شرکت کررہا ہوں ومبلڈن اوپن بڑا ایونٹ ہے اور ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس میں کامیابی اپنے نام کرے پوری قوم کی دعاؤں سے عمدہ پرفارمنس کے لئے پرعزم ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -