باؤلر شاہین آفریدی کی  حارث رف کو مبارکباد

 باؤلر شاہین آفریدی کی  حارث رف کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آبا(اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی فاسٹ بالر حارث رف کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ راولپنڈی میں پیدا ہونے والے حارث رف کو گزشتہ روز پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کی کٹیگری سی کا حصہ بنایا گیا  تھا جس پر انہوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا تھا 27 سالہ فاسٹ بالر  گزشتہ سال ایمرجنگ کٹیگری کا حصہ تھے۔ ان گزشتہ 12 ماہ میں، حارث رف نے 22 اننگز میں 26.12 کی اوسط اور 7.46 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 31 وکٹیں حاصل کیں۔