پاکستان آرمی نے نیشنل وویمنز ہینڈ با ل چیمپئن شپ جیت لی 

پاکستان آرمی نے نیشنل وویمنز ہینڈ با ل چیمپئن شپ جیت لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی نیشنل وویمنز ہینڈ بال چمپئن شپ کے فیصلہ کن معرکہ میں پاکستان آرمی نے دفاعی چمپئن واپڈا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ جیتنے کااعزاز حاصل کر لیا۔ ایبٹ آباد میں کھیلے جانیوالی چمپئن شپ میں آرمی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، واپڈا، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ اور آزاد کشمیر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ چمپئن شپ کے فائنل میں آرمی کی کپتان عائشہ دلشاد، عاصمہ الطاف، زوبیہ شہناز اور عاصمہ کے شاندار کھیل کی بدولت آرمی نے دفاعی چمپئن واپڈا کو 24کے مقابلے میں 27پوائنٹس سے شکست دیکر فائنل چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔تیسری پوزیشن کیلئے ایچ ای سی نے اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت پنجاب کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔