کوپا امریکہ کپ،ارجنٹائن اور کولمبیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    کوپا امریکہ کپ،ارجنٹائن اور کولمبیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برازیلیا(اے پی پی):ارجنٹائن اور کولمبیا نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ کوارٹر فائنل مرحلے میں ارجنٹائن نے ایکواڈور اور کولمبیا نے یوروگوئے کو شکست دی۔ ساؤتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 47 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے برازیل میں جاری ہیں۔ پیڈرو لڈوچکو اولمپک سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے ایکواڈور کو بآسانی 0-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے لیونل میسی، ڈی پال اور لا مارٹینز نے ایک، ایک گول کیا۔ ٹورنامنٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں کولمبیا نے یوروگوئے کو سخت مقابلے کے بعد پینلٹیز پر دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔