ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلز10 جولائی کو ہونگے
اسلام آباد(اے پی پی)تھائی لینڈ اور بیلجیم میں ہونے والیایشین روڈ اور ورلڈ روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کیلیے قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 10 جولائی کوہوں گے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ تھائی لینڈ اور بیلجیم میں ہونے والے ایشین روڈ اور ورلڈ روڈ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے دعوت نامے مل گئے ہیں۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے قومی ٹیم کیلئیباصلاحیت سائیکلسیٹوں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کا اعلان کرد یا ہے جس کے مطابق یہ ٹرائلز 10 جولائی کو صبح 7 بجے کراچی میں ہوں گے۔
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے اپنے تمام منسلک یونٹوں کو اطلاع کر دی ہے کہ درج ذیل شرط کو پورا کرنے والے سائیکلسٹ ٹرائلز میں شرکت کر سکتے ہیں۔ اپنے بہترین سائیکلسٹوں کے نام فیڈریشن کو بھیجے، سائیکلسٹ کے پاس کا رآمد پاسپورٹ ہو، کورونا ویکسینیٹ (ویکسینیشن سرٹیفکیٹ،2021 کا تجدید شدہ یو سی آئی سائیکلنگ لائسنس ہو، ٹرائلزکے لئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس کی نگرانی میں ٹرائل منعقد کئے جایں گے۔ کمیٹی کے چیئرمین نثار احمد ،اشتیاق مبین، جاوید خان اور سلمان ممبرز ہوں گے۔ یونٹ کیطرف سے نامزد سائیکلسٹو ں کے نام ایک ہفتہ کے اندر اندر تفصیلات کے ساتھ پی سی ایف کو مل جانی چاہئے۔