ملک میں ووشو  کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، شاہ زیب رند

ملک میں ووشو  کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، شاہ زیب رند

  

اسلام آباد(اے پی پی)ووشو کے انٹر نیشنل کھلاڑی شاہ زیب رند نے کہا ہے کہ کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے انعقاد سے ملک میں کھیل ترقی کر سکتے ہیں، گذشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ملک میں ووشو کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرور ت ہے اور حکومت کو دیگر کھیلوں کی طرح ووشو کے کھیل پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 پاکستان واپڈا سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے کھلاڑی شاہ زیب نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث گذشتہ ایک برس سے کھیلوں کے میدان ویران پڑے ہیں جس سے کھلاڑیوں اور کھیلوں کو بہت نقصان پہنچا ہے، اس کمی کو پورا کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو کئی ماہ درکار ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت نے اس موذی مرض پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کی ہے لیکن کافی حد تک حکومت اس کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو انفرادی کھیلوں کے مقابلوں میں حکومتی احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلوں کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں دس بار کے قومی چیمپئن اور ساؤتھ ایشین گیمز کے سلور میڈلسٹ شاہ زیب رند نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ادارے بھی کھیلوں کی ترقی کے لئے اپنا بھر پور اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت  ہے۔ واضح ہے کہ شاہ زیب رند نے انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے کئی میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔\395

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -