قومی ٹیم انگلینڈ سے جیت کیلئے تیا ر ہے: مصباح الحق

قومی ٹیم انگلینڈ سے جیت کیلئے تیا ر ہے: مصباح الحق

  

 ڈربی(نیٹ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے سخت محنت کررہی ہے کھلاڑیوں کی تربیت سے مطمئن ہوں امید ہے کہ کھلاڑی میدان میں بھی عمدہ پرفارمنس کامظاہرہ کریں گے کوچ نے کہا کہ پاکستان کے لئے سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے اور ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری پوری کرے گا تو ہی انگلینڈ سے جیت ممکن ہے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے سیریز اہم ثابت ہوگی کپتان بابر اعظم باصلاحیت ہیں پوری ٹیم ان کا بھرپور ساتھ دے گی انگلینڈ کی کنڈیشز سے ہم آہنگ ہورہے ہیں وکٹیں پاکستانی باؤلرز کو مکمل سپورٹ کریں گی پاکستان سپر لیگ چھ میں جس طرح سے کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس دکھائی امید ہے کہ انگلش ٹیم کیخلاف بھی دہرائیں گے اور پوری طاقت سے کامیابی کی کوشش کریں گے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی نے بہت متاثر کیا ہے ان کے پاس اس سیریزمیں عمدہ پرفارمنس کے ذریعہ آگے بڑھنے کا بہترین موقع ہے امید ہے کہ کھلاڑی مایوس نہیں کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -