ورلڈ اتھلیٹکس کوچنگ لیول ون کورس اختتام پذیر

      ورلڈ اتھلیٹکس کوچنگ لیول ون کورس اختتام پذیر

  

 لاہور(پ ر)اسلام آباد میں جاری بارہ روزہ ورلڈ اتھلیٹکس کوچنگ لیول ون کورس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ ایچی سن کالج کے عرفان علی رانا نے یہ کورس پاس کیا اور ان کا کہنا ہے کہ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اور اس کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد افضل ساہی کی اتھلیٹکس سے محبت اور ذاتی کوششوں کی وجہ سے عالمی سطح کے کورس کا پاکستان میں انعقاد ممکن ہوا۔ جس کے لیے پوری اتھلیٹکس فیملی اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان  اور جنرل محمد اکرم ساہی کی بے حد مشکور ہے۔صرف اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان ہی اس وقت عالمی سطح کے کوچنگ کورس پاکستان میں منعقد کروا رہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -