ومبلڈن اوپن، ایشلی بارٹی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں 

ومبلڈن اوپن، ایشلی بارٹی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں 

  

لندن(اے پی پی):عالمی نمبر ایک ایشلی بارٹی نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ باربورا کریجکووا نے ایناستاسیا سیوسٹیووا، کوکو گف نے کایا یوان اور ایما رڈوکانو نے سورانہ کرسٹیا کو شکست دے کر راؤنڈ 16 میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے لندن میں جاری ہیں۔ ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی نے جمہوریہ چیک کی کترینا سنیوکووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی جیت کا سکور 3-6 اور 5-7 رہا۔ جمہوریہ چیک کی باربورا کریجکووا نے لٹویا کی ایناستاسیا سیوسٹیووا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7، 6-3 اور 5-7 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -