پاکستان انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کھیلا جائے گا

  پاکستان انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کھیلا جائے گا

  

لندن(اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 8 سے 20 جولائی تک تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی کو صوفیہ گارڈنز، کارڈف  میں کھیلا جائے گا دونو ں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے ون ڈے میچز میں انگلش ٹیم کو پاکستان کے خلاف واضح برتر ی حاصل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -