وومبلڈن اوپن: فیڈرر، میڈ ویڈوف پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے 

وومبلڈن اوپن: فیڈرر، میڈ ویڈوف پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے 

  

 لندن(اے پی پی):راجر فیڈرر اور ڈینیئل میڈویڈوف نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن  اوپن کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے برطانیہ کے کیمرون نوری کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6، 4-6، 7-5 اور 4-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ عالمی نمبر دو روس کے ڈینیئل میڈویڈوف نے کروشیا کے مارین چلچ کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 7-6، 6-3، 3-6، 3-6 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کر کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ایک اور میچ میں عالمی نمبر چار جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے امریکا کے ٹیلر فرٹز کو 7-6، 4-6، 3-6 اور 6-7 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی کامیاب کھلاڑیوں نے اگلا راؤنڈ بھی اپنے نام کرنے کے عزم کااظہار کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -