سلام پاکستان یوکے کرکٹ کپ 2021  اگست میں منعقدہو گا

سلام پاکستان یوکے کرکٹ کپ 2021  اگست میں منعقدہو گا

  

اسلام آباد (اے پی پی):جشن آزادی کے سلسلہ میں سلام پاکستان یوکے کرکٹ کپ 2021  اگست میں منعقدہو گا۔یوکے پاکستان بزنس کونسل)پاکستان چیپٹر (کے صدر خورشید برلاس نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ پاک برطانیہ روابط کے فروغ کے لیے سلام پاکستان یوکے کرکٹ کپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کے جشن آزادی تقریبات کا تسلسل بھی ہوگا۔خورشید برلاس نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ یہ کرکٹ کپ مکمل کورونا ایس او پیز کے ساتھ برطانیہ کے خوبصورت شہر آسٹرلے لندن میں 13اگست کو  کھیلا جائے گا۔

میچ کے فاتحین کے ساتھ ساتھ رنر اپ اور تیسری پوزیشن سمیت کھلاڑیوں کے لیے خصوصی انعامات کا بھی اہتمام کیاگیاہے جبکہ اس موقع پر فیملیز کے لیے مفت انٹری،فری لنچ ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -