ٹنڈولکر کے بیٹے نے ٹیچرکی اسامی کیلئے درخواست جمع کرا دی

 ٹنڈولکر کے بیٹے نے ٹیچرکی اسامی کیلئے درخواست جمع کرا دی

  

 لاہور(آئی این پی) سچن ٹنڈولکر کے بیٹے مہندرا سنگھ دھونی نے ٹیچر کی اسامی کیلئے درخواست جمع کرا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں کئی باپ بیٹے اپنے اپنے دور میں ایکشن میں رہے ہیں،شاید ان کے ایک ساتھ کھیلنے کے مواقع بھی سامنے آئے ہوں،بہر حال چھتیس گڑھ میں ایک منفرد کیس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ٹیچر کی اسامی کیلئے ایک امیدوار نے درخواست جمع کرائی،اس نے اپنا نام مہندرا سنگھ دھونی ولدیت سچن ٹنڈولکر درج کی تھی، حیران کن طور پر اسے شارٹ لسٹ کرتے ہوئے انٹرویو کیلئے بھی بلالیا گیا۔اصل صورتحال تب واضح ہوئی جب پروفائل پر دیے گئے فون نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، اس وقت یہ حقیقت کھلی کہ درخواست ہی جعلی تھی، اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -