جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز سے ٹی20 سیریز جیت لی

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز سے ٹی20 سیریز جیت لی

  

سینٹ جارجز(اے پی پی)جنوبی افریقہ نے پانچویں اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 25 رنز سے ہرا کر سیریز 2-3 سے جیت لی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 169 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، ایڈن مارکرم کو 70 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم نے 48 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 42 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ فیڈل ایڈورڈز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ ایون لوئس نے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، شمرون ہٹمائر 33 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ لنگی نگیڈی نے تین جبکہ کاگیسو ربادا اور ویان مولڈر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 ایڈن مارکرم کو میچ اور تبریز شمسی کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -