برصغیر میں ٹیسٹ سیریز کھیلنا چیلنج ہے، اسٹیو اسمتھ

  برصغیر میں ٹیسٹ سیریز کھیلنا چیلنج ہے، اسٹیو اسمتھ

  

سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کی جانب سے برِ صغیر میں ٹیسٹ سیریز کو چیلنج قرار دیا گیا ہے۔آسٹریلیا کو دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں برصغیر میں 8ٹیسٹ کھیلنے ہیں، آسٹریلیا کے بھارت میں 4، پاکستان اور سری لنکا میں 2، 2ٹیسٹ شیڈول ہیں۔اس سے متعلق بات کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ  نے کہا ہے کہ برصغیر میں سیریز جسمانی، ذہنی اور جذباتی طور پر تھکا دیتی ہیں، اگلا فیوچر ٹور پروگرام سخت ہے، ایشیز سیریز کے بعد برصغیر کا دورہ آسان نہیں۔ اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ برصغیر میں کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے، یہ ٹیسٹ پلیئرز کا امتحان ہوتا ہے جس کے لئے محنت درکار ہوتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -