دنیا بھر میں پاکستانی آم، امرود کی مانگ میں زبردست اضافہ 

دنیا بھر میں پاکستانی آم، امرود کی مانگ میں زبردست اضافہ 

  

فیصل آباد(اے پی پی):دنیا بھر میں پاکستانی آم، ترشاوہ پھلوں اور امرود کی مانگ میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ برآمدات میں اضافہ کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے کاشت سے برداشت اور مارکیٹنگ کے عوامل کو سائنسی اندازمیں سرانجام دے کر قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکتاہے۔ماہرین زراعت نے بتایاکہ مختلف پھلوں اور زرعی اجناس کی برآمدات سے سالانہ اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل کیاجارہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے بے شمار قدرتی وسائل، بہترین زمین، میٹھے پانی، زراعت کیلئے سازگار آب وہوا کی نعمتوں سے مالامال ہے تاہم پھلوں، سبزیوں اور دیگر زرعی اجناس کی کاشت سے برداشت تک مختلف کیڑے مکوڑوں اور پھلوں پر پھل کی مکھی کے حملہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ پھل کی مکھی پھلوں کی کوالٹی کو متاثر کر رہی ہے جس سے اندرون و بیرون ملک ان کی مارکیٹنگ متاثر ہو رہی ہے۔

مزید :

کامرس -