کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اچھی فصل حاصل کرنے کے لئے ایک کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے صحتمند بیج کاشت کریں۔ کاشتکاروں کو زمین کی زرخیزی کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ نامیاتی مادہ کی مقدارمیں مناسب اضافہ کے لئے فصل کاشت کرنے سے قبل کھیت میں 10 سے 12ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبرکی گلی سڑی کھاد ڈالنے کے بعد ایک دفعہ مٹی پلٹنے کا ہل ضرورچلانا چاہیے۔
تاکہ کھادزمین میں اچھی طرح مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کھیت کو ہموار کرنے کے بعد کیاریوں میں تقسیم کرتے ہوئے رانی کرلیں۔

مزید :

کامرس -