گز پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک 

    گز پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک 

  

فیصل آباد (اے پی پی)لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ماہرین نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن ابھی تک ویلیو ایڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے اس بھر پور پیداوار کو منافع بخش سرمایہ کاری میں منتقل کرنے اور اس کے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانے میں مکمل کامیابی نہیں ہو سکی۔ انہوں نے ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ساتھ جانوروں کی صحت اور خوراک کے مسائل کے حل کیلئے بھی نئی جدتیں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی لائیو سٹاک مارکیٹ میں تھوڑی سی بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ملک کے مویشی پال کسانوں کی غربت کے خاتمہ کا اہتما م کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے لائیوسٹاک فارمرز کو ہدایت کی کہ وہ گائے بھینسوں کو جنسی بیماریوں سے بچانے کیلئے ان کا بروقت تشخیصی معائنہ کروائیں اور ان کی نسل کشی کیلئے ماہرین لائیوسٹاک کے مشوروں پر عمل درآمد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گائے بھینسوں میں زیادہ پیداواری صلاحیت اور بہتر نسل کا تعین معیاری اوصاف کے حامل سانڈ بیل کے انتخاب سے ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک نے مختلف مقامات پر نسل کشی کے مراکز قائم کر رکھے ہیں جہاں سے بہترین صلاحیت کے نیلی راوی، ساہیوال، چولستانی فریزین، جرسی، دوغلی نسل کے سانڈ بیل کے معیاری ٹیکے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -