یونان، پاکستان محنت کشوں کی ترسیلات زر میں نمایا ں اضافہ

یونان، پاکستان محنت کشوں کی ترسیلات زر میں نمایا ں اضافہ

  

اسلام آباد(اے پی پی) یونان میں کام کرنے والے پاکستانی ورکروں کی جانب سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 77.2 فیصداضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2021 تک کی مدت میں یونان میں کام کرنے والے پاکستانی ورکروں نے 143.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 77.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں یونان میں کام کرنے والے ورکروں نے 80.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، جنوری 2021 میں یونان میں کام کرنے والے پاکستانی ورکروں نے 24.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔جنوری 2020 میں یونان میں کام کرنے والے پاکستانی ورکروں کی جانب سے ارسال کردہ زرمبادلہ کاحجم 10.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مزید :

کامرس -