یکم جولائی سے پہلے انکم ٹیکس ریٹرن کا آنا انتہائی خوش آئند، عامر قدیر

یکم جولائی سے پہلے انکم ٹیکس ریٹرن کا آنا انتہائی خوش آئند، عامر قدیر

  

لاہور(این این آئی)چیئرمین ریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن عامر قدیر نے کہا ہے کہ تین دہائیوں کے بعد یکم جولائی سے پہلے انکم ٹیکس ریٹرن کا آنا انتہائی خوش آئند ہے جس کا سہرا وزیر خزانہ شوکت ترین اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کے سر ہے،امید ہے کہ 30لاکھ سے زائد ٹیکس دہندگان اپنے گوشوارے وقت پر جمع کرواتے ہوئے اپنا قومی فریضہ انجام دیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار اچھا اقدام کیا ہے کہ گوشوارہ یکم جولائی سے پہلے دے کر قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا ہے،جو لوگ اس خوش فہمی میں مبتلا ہو کر اپنا گوشوارے جمع نہیں کرواتے تھے کہ تاریخ میں توسیع ہو جائے گی اور ایسا ہی ہوتا رہا ہے لیکن اب اگر حکومت نہ چاہے تو قانون کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر بنتی ہے اورتاریخ میں توسیع نہ کی جائے۔

،امید ہے اگر حکومت اور ٹیکس مشینری مثبت سوچ کے ساتھ چلتی رہی تو اس بار 35لاکھ گوشوارے جمع ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ایف بی آر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی بنائے تاکہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہو سکیں۔

مزید :

کامرس -